راولپنڈی: لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے والا مرکزی ملزم گرفتار
تشدد کے مقدمے میں پیشرفت
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی میں نوجوان لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے مقدمے میں پیشرفت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سفید سونے کی کہانی: جب چینی کی تجارت نے برازیل پر نیدرلینڈز کے حملے کا باعث بنی
ملزم کی گرفتاری
روزنامہ جنگ کے مطابق، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے مرکزی ملزم انیس عرف دورانی کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: پنکچر کی دکان پر سویا ہوا شخص چھریوں کے وار سے قتل
پولیس کی کارروائی
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو موٹروے پولیس نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کر کے تھانہ نصیرآباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، لاہور، اسلام آباد سمیت 17 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق
مقدمے کی تفصیلات
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف 25 نومبر کو تھانہ نصیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، مقدمے میں نظار خان، جلیل خان اور جبار خان بھی نامزد ہیں۔
سوشل میڈیا کا اثر
واضح رہے کہ لڑکی کے بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔








