آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہوچکا، وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے، این ایچ سی ایوارڈ کے حوالے سے آئندہ ہفتے اجلاس ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: گھی اور آئل کی قیمتوں میں 54 سے 60 روپے کلو اضافہ
ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے، اصلاحات کے عمل میں پیش رفت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی میزائل حملے سے متاثرہ اسرائیلی شہر بات یام کے علاقوں کی بحالی میں تقریباً 5 سال کا وقت لگے گا
کلائمیٹ فنانسنگ اور برآمدات میں بہتری
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کلائمیٹ فنانسنگ بہت اہم ہے، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے، پائیدار ترقی کے لیے ادائیگی کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں، مجموعی طور پر برآمدات میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم بذریعہ بس شیخوپورہ روانہ ہوئے، ننکانہ میں قیام کے دوران خباری ہاکر کی آواز نے چوکنا کر دیا کہ گاندھی جی ایک ہندو کے ہاتھوں قتل ہو گئے ہیں
معاشی بہتری کی کوششیں
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے، آئی ٹی شعبے میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری دیکھی جارہی ہے، ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، آئی ٹی سیکٹر بہترین کارکردگی پیش کر رہا ہے، حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔
مالی حکمت عملی اور اقدامات
ان کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کم ہونے کا قرض ادائیگی پر مثبت اثر مرتب ہوا، پانڈا بانڈ کا جلد اجراء کرنے جا رہے ہیں، ہم سب ’’پاکستان فرسٹ‘‘ کے ایجنڈے کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔








