پاکستانی لڑکی کو شادی کے نام پر دھوکے میں مبینہ طور پر چینی شہریوں کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
راولپنڈی میں دھوکہ دہی کا واقعہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی لڑکی کو شادی کے نام پر دھوکے میں مبینہ طور پر چینی شہریوں کو فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور متاثرہ لڑکی کا ویڈیو بھی بیان سامنے آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں شوہر کی دوسری شادی کی تقریب میں پہلی بیوی پہنچ گئی
تحقیقات کا آغاز
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے بیان اور تھانہ صادق آباد میں دی جانے والی درخواست پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: واپڈا نے دریاؤں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی
متاثرہ لڑکی کا بیان
ویڈیو بیان میں لڑکی نے الزام عائد کیا کہ میں صادق آباد کی رہائشی ہوں جہاں عنایہ نامی خاتون نے کہا کہ آپ کے والدین وفات پا چکے ہیں اور چینی شہری سے آپ کی شادی کرادوں گی اور تم خوش رہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسپلن کی خلاف ورزی، فاسٹ بولر الزاری جوزف کو 2میچز کیلئے معطل کردیاگیا
خریداری کا دعویٰ
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ خاتون نے میری شادی کرادی اور مجھے بعد میں چینی شہری سے پتا چلا کہ اس نے مجھے 17 لاکھ میں خریدا ہے۔
حالت اور ضروریات
متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ میری شادی کو تین مہینے ہوچکے ہیں اور میں حاملہ ہوں لیکن جب میں نے ادویات کے لیے چینی شہری سے پیسے مانگے تو انہوں نے پیسے نہیں دیے اور کہا کہ میں ایک پیسے کی روادار نہیں ہوں کیونکہ اس نے مجھے 17 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔








