آسٹریلیا کی 31 سالہ معروف انفلوئنسر کی لاش ہمسایہ ملک کے جنگل سے ایک سوٹ کیس میں برآمد
سڈنی: گمشدہ بیوٹی انفلوئنسر کا معمہ حل
آسٹریا کی 31 سالہ معروف بیوٹی انفلوئنسر اور میک اپ آرٹسٹ اسٹیفنی پیپر کی پانچ روز سے جاری گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ سے کوئی بھی جج استعفیٰ دینے کو تیار نہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ
لاش کا ملنا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریا کی اسٹیفنی کی لاش ہمسایہ ملک سلووینیا کے جنگل سے ایک سوٹ کیس میں برآمد ہوئی، جس نے دونوں ممالک میں شدید سنسنی پھیلا دی۔
یہ بھی پڑھیں: آپ جس کے باہر آنے کا انتظار کر رہے ہیں، 23 اپریل تک وقت انہیں سپورٹ کر رہا ہے، ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان کی پیشنگوئی
آخری مشاهده
رپورٹس کے مطابق اسٹیفنی پیپر کو آخری مرتبہ ایک ہالیڈے پارٹی میں دیکھا گیا تھا۔ اسی رات انہوں نے اپنے دوستوں کو پیغام بھیجا کہ سیڑھیوں پر کوئی عجیب آدمی ہے، ایک سیاہ سایہ، جس کے بعد خدشات ظاہر کیے گئے کہ شاید کوئی ان کا پیچھا کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا وکلاء کے مسائل حل کرنے کا مشن/ ساڑھے چار کروڑ روپے کی گرانٹس تقسیم
تحقیقات کا آغاز
پانچ روز کی تلاش کے بعد پولیس کو سلووینیا کے جنگل میں ایک سوٹ کیس سے ان کی لاش ملی۔ واقعے کی گتھی تحقیقات کے دوران اس وقت سلجھی جب پولیس نے اسٹیفنی کے سابق بوائے فرینڈ کو حراست میں لیا۔ آسٹریائی میڈیا کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش اسٹیفنی کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کا اعتراف کیا اور لاش کی نشاندہی بھی خود کی۔
یہ بھی پڑھیں: بغضِ مریم نواز میں وزیراعلیٰ اور انکے خاندان کیخلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں:عظمیٰ بخاری
مزید شواہد
حکام کا کہنا ہے کہ شواہد سے پتا چلا ہے کہ ملزم متعدد بار اپنی کار کے ذریعے سلووینیا گیا تھا اور واقعے کے بعد کئی روز تک غائب رہا، جس سے شبہ مزید گہرا ہوگیا۔
اسٹیفنی کی شناخت
اسٹیفنی پیپر آسٹریا کے شہر گراز میں سلووینیا کی سرحد کے قریب رہائش پذیر تھیں۔ وہ ملک کی مشہور بیوٹی انفلوئنسر، میک اَپ آرٹسٹ اور گلوکارہ تھیں۔ انسٹاگرام پر وہ میک اپ لکس، بیوٹی ٹپس اور پروڈکٹ ریویوز پر مشتمل کانٹینٹ بناتی تھیں۔








