وزیراعظم شہباز شریف آج برطانیہ سے وطن واپس پہنچیں گے
وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ میں 4 روز قیام کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر اعجاز چودھری کیخلاف کیا شواہد ہیں؟ سپریم کورٹ نے پولیس کو مزید شواہد پیش کرنے کی ہدایت کردی
لندن میں میڈیکل اپوائنٹمنٹس
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔ ان کے لندن میں قیام کے دوران 7 میڈیکل اپوائنٹس ہوئے، اور انہوں نے کئی وفود سے ملاقاتیں بھی کیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے مشرق وسطیٰ کے استحکام کو خطرہ ہے؛عراق
بحرین کے دورے کی تفصیلات
یاد رہے کہ قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچے تھے۔ منامہ ایئرپورٹ پر بحرین کے ولی عہد، بحرینی افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، بحرینی نائب وزیراعظم خالد بن عبداللہ الخلیفہ، بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف بن رشید الزایانی اور بحرینی قیادت کے سینئر ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا تھا۔
اعلیٰ سطحی ملاقاتیں
دورے کے دوران، وزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں۔








