جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے کی خبروں پر انہی کی عدالت میں تذکرہ
جسٹس طارق جہانگیری کا استعفیٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے سے متعلق خبروں پر ان کی اپنی عدالتی کارروائی میں تذکرہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بھائیوں نے غیرت کے نام پر اپنی ماں اور بہن کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا
سماعت کے دوران گفتگو
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ حافظ عرفات احمد نے جسٹس طارق جہانگیری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تشویش ناک خبریں ہمیں سننے کو مل رہی ہیں۔ آپ جیسے آزاد منش ججز سے ہی یہ نظام توانا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 129 میں مخالفین کے تمام اقدامات کے باوجود عوام ساری عمران خان کے ساتھ ہے، حماد اظہر
پیش کردہ تشویش
انہوں نے کہا کہ ہم جو سن رہے ہیں وہ بے پناہ افسوس والی بات ہے۔ آپ نے اس عدالت کے لیے بہت کچھ کام کیا ہے۔ ہمیں ایسی خبریں نہیں سننی۔ آپ جیسے آزاد منش ججز کا اس نظام میں ہونا ضروری ہیں۔
جسٹس طارق جہانگیری کا ردعمل
دوسری جانب جسٹس طارق جہانگیری نے حافظ عرفات کی بات سنی لیکن اس پر کوئی کمنٹ نہیں کیا۔








