جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے کی خبروں پر انہی کی عدالت میں تذکرہ
جسٹس طارق جہانگیری کا استعفیٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے سے متعلق خبروں پر ان کی اپنی عدالتی کارروائی میں تذکرہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس
سماعت کے دوران گفتگو
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ حافظ عرفات احمد نے جسٹس طارق جہانگیری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تشویش ناک خبریں ہمیں سننے کو مل رہی ہیں۔ آپ جیسے آزاد منش ججز سے ہی یہ نظام توانا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک
پیش کردہ تشویش
انہوں نے کہا کہ ہم جو سن رہے ہیں وہ بے پناہ افسوس والی بات ہے۔ آپ نے اس عدالت کے لیے بہت کچھ کام کیا ہے۔ ہمیں ایسی خبریں نہیں سننی۔ آپ جیسے آزاد منش ججز کا اس نظام میں ہونا ضروری ہیں۔
جسٹس طارق جہانگیری کا ردعمل
دوسری جانب جسٹس طارق جہانگیری نے حافظ عرفات کی بات سنی لیکن اس پر کوئی کمنٹ نہیں کیا۔








