لاہور: درختوں کی کٹائی سے متعلق درخواست پر پی ایچ اے کو نوٹس جاری
لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی سے متعلق درخواست پر پی ایچ اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ
سماعت کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق کی جانب سے سموگ کی روک تھام سے متعلق دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی
درخواست گزار کا مؤقف
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ناصر باغ میں درخت کاٹے گئے ہیں، اس سے پہلے کینٹ میں بھی بوہڑ کا درخت کاٹا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنے کا معاملہ، علیمہ خان نے ایک بار پھر اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا
عدالت کی کارروائی
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہمیشہ درخت کٹ جانے کے بعد معافی مانگ لی جاتی ہے، عدالت ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔
اگلی تاریخ
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر مزید کارروائی 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔








