پاک، افغان مذاکرات شروع
مذاکرات کا آغاز
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے شہر ریاض میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔
مذاکرات کی تفصیلات
’’طلوع نیوز کابل‘‘ کے مطابق، سعودی عرب کے شہر ریاض میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر مذاکرات کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ان مذاکرات میں افغانستان کی جانب سے انس حقانی، نجیب اللہ اور عبدالقاعد بلخی وفد میں شامل ہیں۔








