اسلام آباد پولیس کے افسر کے قتل میں ملوث ملزم ہلاک
اسلام آباد میں اے ایس آئی کے قتل کا مرکزی ملزم ہلاک
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی علی اکبر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام پر سیاحت سے متعلق سٹیٹس نے دو گھروں کی چوری کا کیسے سبب بنایا
واقعہ کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق واقعہ تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم معمول کی چیکنگ کے لیے ناکہ بندی پر موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الہند کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے: حنیف عباسی
پولیس کی کاروائی
پولیس کے مطابق 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 مسلح ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس نے جوابی کارروائی کی تو ایک حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ دو دیگر کو بھی موقع پر حراست میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جمہوریت کی بحالی، آئین کی بالادستی اور پاکستان میں رول آف لا کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ اکٹھا ہونا پڑے گا، محمد زبیر عمر
زخمی ملزم کی موت
پولیس کے مطابق زخمی ملزم ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص اے ایس آئی علی اکبر پر قاتلانہ حملے اور ان کے قتل کا مرکزی ملزم تھا، جبکہ اس کے قبضے سے شہید اہلکار کا سرکاری پستول بھی برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ وقت اُمت میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے کا ہے: ڈاکٹر طاہر القادری کا 10 ہزار سے زائد علماء , مشائخ اور خواتین مذہبی سکالرز سے خطاب
علی اکبر کا قتل
یاد رہے کہ علی اکبر کو ہفتے کے روز آئی جے پی روڈ پر خنجر کے وار کر کے بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔
ملزمان کی تلاش
موقع سے اسلحہ اور 2 موٹر سائیکلیں قبضے میں لی گئی ہیں، جن میں سے ایک موٹر سائیکل تھانہ شمس کالونی کی حدود سے چھینی گئی تھی۔
پولیس نے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔








