سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کیلئے بڑھانے کی منظوری دیدی
رینجرز کی تعیناتی کی توسیع
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کے لیے بڑھانے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم چیلنج کرنے کا فیصلہ پیر تک ہو جائے گا: وقاص اکرم
کابینہ کا اجلاس
روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کے لیے بڑھانے کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب کی ٹیم 26 جون کو فتح جنگ میں کھلی کچہری لگائے گی، عوامی شکایات کا موقع پر ازالہ کیا جائے گا
ترجمان کا بیان
اس حوالے سے ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ رینجرز انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات کے ساتھ پولیس کی معاونت جاری رکھے گی۔
نئی تعیناتی کی مدت
ترجمان نے کہا کہ سندھ رینجرز کی تعیناتی کی نئی مدت 9 دسمبر 2025 سے مؤثر ہو گی۔








