عوام کے لیے خوشخبری، سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی
سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ممبر سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
نئے قیمتیں
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق لاہور میں 5 سے 15 کلوواٹ تک سسٹم کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک کی کمی ہو گئی ہے۔
5 کلوواٹ سسٹم کی قیمت مارکیٹ میں 5 لاکھ 50 ہزار اور 7 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 6 لاکھ 25 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
دس کلوواٹ سسٹم کی قیمت نو لاکھ جبکہ بارہ کلوواٹ سسٹم کے لئے قیمت دس لاکھ پچاس ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ 15 کلو واٹ سسٹم کے لئے 13 لاکھ روپے قیمت مقرر کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے اقدامات
دوسری جانب وفاقی حکومت نے سولر سسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کرنے والے صارفین پر نافذ کیے گئے 16 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ سولر صارفین کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست منظور ہونے کے بعد کیا۔
صدر مملکت نے سولر جی ایس ٹی سے متعلق اپیل منظور کرتے ہوئے کیس کو دوبارہ سماعت کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب کو بھجوا دیا ہے۔ صدر نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب اس معاملے کی نئے سرے سے تفصیلی جانچ کرے۔








