بہاولنگر میں لرزہ خیز واقعہ: شوہر نے ساتھیوں سمیت جھونپڑی کو مبینہ طور پر آگ لگا کر بیوی کو زندہ جلا دیا
بہاولنگر میں افسوسناک حادثہ
بہاولنگر کی نئی آبادی قاسم کا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں محمد عدنان نے تھانہ تخت محل میں درخواست دیتے ہوئے الزام لگایا کہ اس کی والدہ کنیز بی بی کو اس کے سوتیلے باپ محمد اشرف نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زندہ جلا کر قتل کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے باولر نے ایسی گیند کروا دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
واقعے کی تفصیلات
درخواست کے مطابق ملزم محمد اشرف، جو پہلے سے شادی شدہ تھا، نے کنیز بی بی سے 5 سال قبل دوسری شادی کی تھی۔ گزشتہ شب، کنیز بی بی کو گھر سے بلا کر قریبی جھونپڑی میں لے گیا۔ جب صبح کے وقت اہلِ خانہ اور گواہان جھونپڑی کے قریب پہنچے تو وہاں آگ لگی ہوئی تھی اور ملزمان موقع دیکھ کر فرار ہو چکے تھے۔ جھونپڑی کے اندر کنیز بی بی کی جلی ہوئی نعش ملی۔
یہ بھی پڑھیں: حماد اظہر کے والد، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کر گئے
پولیس کارروائی
اطلاع ملنے پر پولیس اور کرائم سین ٹیم موقع پر پہنچی، جہاں سے جلی ہوئی باقیات، راکھ اور ہڈیاں تین سٹیل ڈبوں میں محفوظ کر کے قبضہ پولیس میں لے لیں گئیں۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر منتقل کیا گیا۔
مقدمہ اور تفتیش
پولیس نے مقدمہ قتل (302) اور دیگر دفعات 148/149 کے تحت درج کر لیا ہے۔ تفتیش جاری ہے جبکہ مرکزی ملزم محمد اشرف اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔








