صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا
صدر مملکت نے مشترکہ اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بروز (منگل) کو طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SDMA) پر دستخط کیا معنی رکھتے ہیں؟ سیکیورٹی ذرائع نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں۔
اجلاس میں متوقع بل
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکز کے تحفظ کا بل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کمیشن کا بل، پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔
اجلاس کی اہمیت
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 ماہ بعد ہو گا جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی خطاب کریں گے۔ موجودہ حالات میں اس اجلاس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔








