پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، ایاز صادق
سپیکر قومی اسمبلی کا عزم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، پارلیمنٹ، آئین، قانون اور امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ریسٹورنٹ کے کھانے کے بعد 2 بچیاں جاں بحق، کچن سٹاف گرفتار
آئین کی بالادستی
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی کی بات کرنے والے نام نہاد لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں۔
یہ بھی پڑھیں: یانگو گروپ کی لاجسٹک فِن ٹیک ٹرکر کے ساتھ پاکستان میں پہلی سرمایہ کاری کا اعلان
ریاست کے دشمن
ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں ہی بیٹھ کر پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے ریاست کے دشمن ہیں۔
پارلیمنٹ کا تحفظ
سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ بطور کسٹوڈین پارلیمنٹ کا تحفظ میری ذمے داری ہے۔








