پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، ایاز صادق
سپیکر قومی اسمبلی کا عزم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، پارلیمنٹ، آئین، قانون اور امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر ایاز صادق کی خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمان اور بیٹی سمیت اہم بنگلہ شخصیات سے ملاقاتیں
آئین کی بالادستی
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی کی بات کرنے والے نام نہاد لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں۔
یہ بھی پڑھیں: 190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ مسلسل عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ریاست کے دشمن
ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں ہی بیٹھ کر پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے ریاست کے دشمن ہیں۔
پارلیمنٹ کا تحفظ
سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ بطور کسٹوڈین پارلیمنٹ کا تحفظ میری ذمے داری ہے۔








