عمران خان کے مذاکرات کے لئے 3 مطالبات پر ڈیڈ لاک ہیں، علیمہ خان
علیمہ خان کی گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بتایا جائے انڈیا کے اندر ملیں کس کی لگی ہوئی ہیں؟ وہاں کاروبار کس کے ہیں؟ مودی کس کی شادی پر بغیر ویزے پاکستان آیا تھا؟ مودی سے دوستی کس کی ہے؟ یہ بریکنگ نیوز آپ نہیں چلا سکتے؟ ہم سے کوئی میڈیا رابطہ کرے گا ہم اس کو جواب دیں گے، پاکستان کے میڈیا پر تو اتنی پابندی ہے کہ وہ کھل کے بات بھی نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: 12 ہزار افغان باشندوں کا پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف
صحافی کا سوال
صحافی نے سوال کیا: خان صاحب اور فیلڈ مارشل کے درمیان ڈیڈ لاک ہے؟ خان صاحب صلح کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: محکمہ وائلڈ لائف نے آبادی میں گھومنے والے تیندوے کو پکڑ لیا
علیمہ خان کا جواب
علیمہ خان نے جواب دیا کہ تین مطالبات پر ڈیڈ لاک ہے، پاکستانی عوام بتا دیں یا آپ بتا دیں عمران خان کونسا مطالبہ چھوڑ دیں۔
- پہلا: رول آف لاء پر عملداری کا مطالبہ چھوڑ دیں؟
- دوسرا: جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ چھوڑ دیں؟
- تیسرا: ہیومن رائٹس اور آئین کی بحالی کا مطالبہ چھوڑ دیں؟
سماجی رابطے کی سائٹ پر تبصرہ
خان صاحب اور فیلڈ مارشل کے درمیان ڈیڈ لاک ہے خان صاحب صلح کر لیں۔ صحافی کا سوال
تین مطالبات پر ڈیڈ لاک ہے پاکستانی عوام بتا دیں یا آپ بتا دیں عمران خان کونسا مطالبہ چھوڑ دیں۔
1- رول آف لاء پر عملداری کا مطالبہ چھوڑ دیں؟
2- جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ چھوڑ دیں؟
3- ہیومن… pic.twitter.com/B2rG30RoBP
— PTI (@PTIofficial) December 1, 2025








