امریکی کانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہے: عظمی بخاری
مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر توجہ حاصل کرلی ہے۔ امریکی کانگریس کے بعد اب عالمی جریدہ فوربز بھی پنجاب حکومت کی اس کامیاب کاوش کا اعتراف کرچکا ہے۔ مریم نواز پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں اور فوربز میگزین نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 75 برسوں کے صفائی کے مسائل چند ماہ میں حل کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی20؛ اہم میچ سے قبل بنگلادیش کو بڑا دھچکا
شہروں اور دیہاتوں کے درمیان صفائی کا فرق ختم
وزیر اطلاعات و ثقافت نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام نے شہروں اور دیہاتوں کے درمیان صفائی کے فرق کو ختم کردیا ہے۔ پہلے صفائی صرف شہروں کے پوش علاقوں میں ہوتی تھی، لیکن اب دیہاتوں میں بھی وہی معیاری صفائی فراہم کی جا رہی ہے جو شہروں میں ہے۔ فوربز میگزین نے مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات، جدید ٹیکنالوجی اور گورننس کے ماڈل کو قابل تعریف قرار دیا ہے، اور ان کے ڈیجیٹل گورننس کے ماڈل کو کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے سراہا ہے۔
مقامی صنعت کی ترقی اور نوکریاں
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مقامی صنعت کو ترجیح دی گئی ہے اور 1 لاکھ 40 ہزار نئی نوکریوں کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔ فوربز نے اعتراف کیا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں پنجاب کے اس ماڈل سے سیکھنا چاہتی ہیں۔ مریم نواز صدق دل سے پنجاب کی خدمت کر رہی ہیں، اسی وجہ سے نہ صرف ملکی سطح بلکہ عالمی سطح پر بھی ان کے کام کو سراہا جا رہا ہے۔








