ایڈز کے مریض نفرت نہیں، ہمدردی کے حقدار ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا ایڈز کے عالمی دن پر پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایڈز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایڈز کے مریض نفرت نہیں، ہمدردی کے حقدار ہیں۔ ایڈز اہم سماجی اور اقتصادی مسئلہ ہے، بچاؤ کے لئے سب کو کاوشیں کرنا ہوں گی۔ ایڈز کی روک تھام، جانچ اور علاج تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کیا جائے۔ متاثرہ افراد کو معاشرے کا کارآمد حصہ بنایا جائے۔
حکومت کے عزم اور اقدامات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ایڈز کے خاتمے اور علاج کے لیے سرگرم کمیونٹیز کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ متاثرہ افراد کو معاشرے کا کارآمد حصہ بنانا حکومت کا عزم ہے۔ حکومت ایڈز کے خاتمے کے اہداف کے حصول کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب بھر میں ڈائیلسز کے لئے ایڈز سکریننگ کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ دستیاب علاج اور جلد پتہ لگانے سے ایچ آئی وی/ایڈز سے متاثرہ افراد کی زندگی کو بہتر کیا جا سکتا ہے。








