بچہ مین ہول میں گرنے کا واقعہ، ٹاؤن چیئرمین جماعت اسلامی کا ہے، کچھ کہوں گا تو لوگ ناراض ہوں گے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے میئر مرتضیٰ وہاب نے بچے کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے پر کہا ہے کہ ٹاؤن چیئرمین جماعت اسلامی کا ہے، کچھ کہوں گا تو لوگ ناراض ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلویز کے فریٹ سیکٹر کی ریکارڈ آمدن، 6 ماہ میں 17 ارب کی کمائی
سیاسی رنگ دینے کی کوشش
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا واقعے کو بدقسمتی سے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی، حالانکہ ایسے موقع پر سیاست نہیں، مدد اور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ والدین کی تکلیف کو محسوس کرتے ہیں۔ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ گزشتہ رات کچھ حلقوں کی جانب سے اس معاملے پر سیاست کرنا انتہائی افسوسناک تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان، فضائی حدود میں داخلے پر پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں کی جانب سے پرتپاک استقبال، سلامی دی
مین ہول کی صورتحال
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں 88 ہزار مین ہول کور لگائے گئے، 55 فیصد یوسی چیئرمینز کو ڈھکن فراہم کیے گئے ہیں اور اب اس بات کی انکوائری ہوگی کہ انتہائی مصروف مقام پر مین ہول کھلا کیوں تھا اور یہ کتنے دن سے کھلا ہوا تھا۔ کچھ عناصر اس افسوسناک واقعے کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں حالانکہ واٹر کارپوریشن کو اس مقام کے بارے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ حکومت کا حصہ ہونے کے ناتے متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی پر ٹارچر کیا گیا، سلمان اکرم راجہ
ذمہ داری کا تعین
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اس علاقے کا ٹاؤن چیئرمین جماعت اسلامی سے تعلق رکھتا ہے اور اگر وہ ذمہ داری اس جماعت پر ڈالیں تو لوگ ناراض ہوں گے، تاہم شفاف تحقیقات ہی طے کرے گی کہ غفلت کہاں ہوئی اور کس نے ذمہ داری پوری نہیں کی۔
سوشل میڈیا پر رد عمل
اگر یہ بچہ آپ کا ہوتا تو؟نیند کیسے آجاتی ہے پیپلز پارٹی والوں کو،گٹر کا ڈھکن مرتضیٰ وہاب ،ماں کی چیخیں آپ کو سُنائی نہیں دے رہی؟اللہ کو جواب نہیں دینا
صحافی جذباتی ہوگیا میئر کراچی غصے میں آگئے#PublicNews #PublicUpdates #Karachi pic.twitter.com/rw6XCbELpr— Public News (@PublicNews_Com) December 1, 2025








