جیل میں ملاقات ملکی اداروں کے خلاف سازشوں کے لیے نہیں، قانونی امور پر مشاورت کے لیے ہوتی ہے، عطا تارڑ
وفاقی وزیر کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے جیل میں ملاقات ملکی اداروں کے خلاف سازشوں کے لیے نہیں قانونی امور پر مشاورت کے لیے ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے تمام الزامات بے بنیاد، بھرپور جواب دیا جائے گا: ایران
قومی اسمبلی میں اظہار خیال
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل کی ملاقات صرف قانونی مشاورت کے لیے ہوتی ہے، جیل کی ملاقات اس لیے نہیں ہوتی کہ ادارے کو بدنام کرو۔ جیل کی ملاقات اس لیے نہیں ہوتی کہ شہدا کی تضحیک کی جائے، غیرقانونی مطالبہ کریں گے تو وہ کبھی پورا نہیں ہوگا، غیرقانونی ڈیمانڈ کبھی پوری نہیں ہوگی۔ پی ٹی آئی دورمیں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، بانی پی ٹی آئی دورہ امریکا میں کہتے رہے کہ میں جیلوں میں ان کے اے سی اتروا دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب اور جہلم سے ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ، متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم
میثاق جمہوریت کی اہمیت
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ محمد نوازشریف اور محترمہ بےنظیر نے ملک کے لیے میثاق جمہوریت کیا، میثاق جمہوریت کے بعد ملک میں سیاسی عمل بحال ہوا، ہم نے پی ٹی آئی دور کی تلخیاں برداشت کی ہیں۔ شہزاد اکبر جیسے لوگوں نے تلخیاں پیدا کیں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اپنی غلطیوں سے سیکھا، سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مذموم مہم چلائی جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر الزامات
جیل کی ملاقات اس لئے نہیں ہوتی کہ فوج کو بڑی گالی کون دے گا، اسے میں تھپکی دوں گا، جیل کی ملاقات اس لئے نہیں ہوتی کہ بھارتی چینلز پر بیٹھ کر فوج کو بدنام کرو، سوشل میڈیا پر فوج کے سربراہ کوڈی فیم کرو، غیر قانونی ڈیمانڈ پوری نہیں ہوگی، عطا تارڑ pic.twitter.com/aLu0ztHZE0
— QOMINEWS (@QOMINEWS) December 1, 2025








