کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے معصوم ابراہیم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا
معصوم ابراہیم کا انتقال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے معصوم ابراہیم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کا قتل؛ ثابت ہوا کہ بلوچ دہشتگرد تنظیموں کی ایران میں محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں
نماز جنازہ کی ادائیگی
3 برس کے ابراہیم کی میت گھر پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ابراہیم کی نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی نمبر پانچ مریم مسجد ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، رکن سندھ اسمبلی شارق جمال سمیت بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت کے دوران مفت ٹرانسپورٹ کا پلان فائنل
تدفین
ننھے ابراہیم کی تدفین شاہ فیصل کالونی گیٹ قبرستان میں کی گئی۔
واقعہ کی تفصیلات
یاد رہے کہ نیپا کے قریب کم سن بچے ابراہیم کی لاش 15 گھنٹے کے بعد ملی تھی۔








