کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے معصوم ابراہیم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا
معصوم ابراہیم کا انتقال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے معصوم ابراہیم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ مار دیا
نماز جنازہ کی ادائیگی
3 برس کے ابراہیم کی میت گھر پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ابراہیم کی نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی نمبر پانچ مریم مسجد ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، رکن سندھ اسمبلی شارق جمال سمیت بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی: امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ
تدفین
ننھے ابراہیم کی تدفین شاہ فیصل کالونی گیٹ قبرستان میں کی گئی۔
واقعہ کی تفصیلات
یاد رہے کہ نیپا کے قریب کم سن بچے ابراہیم کی لاش 15 گھنٹے کے بعد ملی تھی۔








