ڈیڑھ سال میں مجھ پر بہت الزامات لگے لیکن مجھے ہزیمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ مجھ پر الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑتی ہے، سلمان اکرم راجا

سلمان اکرم راجا کے الزامات پر ردعمل

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال میں مجھ پر بہت الزامات لگے لیکن مجھے ہزیمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، بلکہ مجھ پر الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک، افغان مذاکرات میں ڈیڈلاک کے خاتمے کے لیے ترکیہ پھر سرگرم، اہم عہدیداران بھیجنے کا اعلان

پارلیمنٹ میں گفتگو

پارلیمنٹ میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کئی بار گزارش کی کہ مجھے وکالت کی طرف لوٹنے دیں، بانی چیئرمین کی مہربانی ہے کہ مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں۔ جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم ہوگا، اپنی ذمے داری نبھاتا رہوں گا، یہ کوئی دور کی بات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تعریف

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ایک نیا حوصلہ اور عزم لے کر آئے ہیں، ان شاء اللہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے، عمران خان کو ان پر اعتماد ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...