بلوچستان: نئے تعلیمی سال کیلئے نصاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
تعلیمی نصاب میں تبدیلی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے لیے نصاب کو تبدل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛بے نظیر بھٹو ہسپتال میں سکیورٹی اہلکار نے خاتون سے زیادتی کر ڈالی
قرآن مجید کی تعلیم
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جماعت اول سے بارہویں تک ناظرہ قرآنِ مجید اور ترجمہ قرآن مجید کی تعلیم کو باقاعدہ نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس اعجاز سواتی کی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کی منظوری
کمپیوٹر ایجوکیشن کی نئی کتب
چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کمپیوٹر ایجوکیشن کی نئی کتابیں ہوں گی۔
سوشل میڈیا کی ذمہ داری
سوشل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کے فروغ کے لیے چھٹی سے بارہویں جماعت تک علیحدہ نصابی کتب بھی تیار کی گئی ہیں۔








