گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش سرکاری عملے کے بجائے کچرا چننے والے نے نکالی
تھرڈ روز کا واقعہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والا 3 سالہ بچہ ابراہیم جاں بحق ہوگیا۔ بچے کی لاش 14 گھنٹے کی تلاش کے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے برآمد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کی ایم سی آئی کو ریڑھی بانوں سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت، مرکزی درخواست اور توہین عدالت درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ
سرکاری اداروں کی غفلت
واقعے کے بعد ایک لڑکے نے دعویٰ کیا کہ بچے کی لاش سرکاری اداروں کے عملے نے نہیں بلکہ اس نے نکالی ہے۔ لڑکے کا کہنا ہے کہ اس نے بچے کی لاش اٹھا کر انکل کو دی تھی۔
پولیس کی ناکامی
لڑکے نے بتایا کہ پولیس والے نے اس سے پوچھا کہ وہ کون ہے، تو اس نے کہا کہ بچے کو میں نے ڈھونڈا ہے۔ اس پر پولیس نے اسے تھپڑ مار کر گاڑی سے اتار دیا۔








