بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کی گاڑی پر حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق
حملے کی تفصیلات
بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایسا حوصلہ کہیں اور نہیں دیکھا؛ دورانِ جنگ پاکستانیوں کے رویے پر امریکی یوٹیوبر حیران
واقعے کی جگہ
پولیس کے مطابق بنوں میں میرانشاہ روڈ فلور ملز کے قریب مسلح افراد نے پولیس گاڑی پر حملہ کیا، نامعلوم مسلح افراد زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے کر لے، سینیٹر علی ظفر
جانی نقصان
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک کے خلاف قرارداد منظور
سرکاری تصدیق
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور زخمی بھی ہوا۔
حملہ آوروں کا فرار
اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے بھی تصدیق کی کہ حملہ آور پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر لے گئے، حملے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ شاہ ولی سے رابطہ نہیں ہو رہا۔








