چوہنگ پولیس نے شہری کے راستے میں گر جانے والے 20 لاکھ روپے ڈھونڈ کر واپس کر دیئے
چوہنگ پولیس کی کارکردگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چوہنگ پولیس نے شہری کے 20 لاکھ روپے برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے قانونی پراسس کے بغیر گرفتاری کو اغوا قرار دیدیا، کارروائی کا حکم
واقعہ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق شہری ریحان 20 لاکھ روپے بینک سے نکلوا کر موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ روڈ پر شاپر پھٹنے سے رقم گر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیاں خریدنے کے لیے بینکوں نے کتنا قرضہ جاری کیا؟ اعداد و شمار سامنے آگئے
پولیس کی کارروائی
ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر محمد رضا کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی، جس نے سیف سٹی کیمروں اور دیگر وسائل کا استعمال کرتے ہوئے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کی نشاندہی کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم فیصلہ، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں شروع
برآمد رقم
مشکوک موٹرسائیکل سوار مرد و خاتون سے تفتیش کی گئی جن کے قبضے سے 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ بعد ازاں مزید تفتیش سے ایک اور موٹرسائیکل سوار کی نشاندہی کی گئی، جس کے قبضے سے بھی باقی ماندہ رقم 10 لاکھ روپے برآمد کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہفتہ وار رپورٹ؛ سونے کی فی تولہ قیمت میں 12400 روپے کی کمی ریکارڈ
ایس پی کی تعریف
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ کو 20 لاکھ روپے حوالے کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے خصوصی ٹیم اور ایس ایچ او چوہنگ محمد رضا کو شاباش دی اور نقد انعام و تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔
مدعی مقدمہ کا شکریہ
مدعی مقدمہ نے رقم برآمد کرنے پر ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر محمد رضا و پولیس کا شکریہ ادا کیا۔








