اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین کے لیے آن لائن شکایتی نظام متعارف کرادیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیا آن لائن سسٹم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے نیا آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دیہات میں ایسے اسکول بکثرت نظر آتے ہیں جن کے گرد چاردیواری بھی نہیں جس سے طلباء، طالبات اور اساتذہ عدم تحفظ کا شکار نظر آتے ہیں۔
شکایات کا اندراج
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق سائلین کی شکایات کیلئے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اختلاف رائے اور تنقید ہم برداشت ہی نہیں کر سکتے، سیاستدانوں کے بس میں ہو تو مخالفین کی گردن ہی دبوچ لیں، ہم عوام کو ریلیف دینے کے قائل ہی نہیں
رابطے کے ذرائع
رجسٹرار کے مطابق سائلین اپنی شکایات ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی بھجوا سکتے ہیں، شکایات جمع کروانے کے لیے ای میل ایڈریس [email protected] جبکہ واٹس ایپ نمبر 6552827-0313 جاری کیا گیا ہے۔
انصاف کی فراہمی میں بہتری
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ یہ اقدامات انصاف کی فوری فراہمی کے عمل میں درپیش مسائل کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے ہیں جبکہ شہریوں کی مزید سہولت اور آگاہی کے لیے ای میل ایڈریس اور واٹس ایپ نمبر مختلف مقامات پر نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں گے۔








