جنوبی ایشیا میں فِن ٹیک کا نیا دور شروع، بھارت کیلیے مایوسی، پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، اہم تفصیلات جانیے۔

جنوبی ایشیا میں فِن ٹیک کا نیا دور

لاہور ( نیوز ڈیسک )جنوبی ایشیا میں فِن ٹیک کا نیا دور شروع، بھارت کیلیے مایوسی ، پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے جنگ کی دھمکیوں کا انجام دیکھ لیا، اب اگر پانی بند کیا تو اس کا انجام بھی دیکھ لے گا، وزیر اعظم

پاکستان کی فِن ٹیک انڈسٹری کی ترقی

تفصیلات کے مطابق بھارت کے طویل عرصے سے جنوبی ایشیا ءکی فِن ٹیک انڈسٹری پر غلبے کے بعد اب پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال تیزی سے ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ تینوں ممالک آنے والے برسوں میں خطے کے نئے فِن ٹیک ہب بن سکتے ہیں۔

’’فوربز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ’’سلیپنگ جائنٹ‘‘ جاگ اٹھا پاکستان کی فِن ٹیک انڈسٹری میں سرمایہ کاری میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ 2019 میں جہاں صرف 10.4 ملین ڈالرز کی فنڈنگ ہوئی تھی، وہیں 2025 کے پہلے نصف سال میں ہی 52.5 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک کی 450 فِن ٹیک کمپنیوں نے کل 391 ملین ڈالر کی وینچر کیپیٹل فنڈنگ حاصل کر لی ہے۔ اس سال کا سب سے بڑا ڈیل اپریل میں B2B سپلائی چین فِن ٹیک’’حبال‘‘ کا 52 ملین ڈالرز کا راؤنڈ تھا، جس میں پاکستان کے ایک بڑے اسلامی بینک نے 47 ملین ڈالرز لگائے۔ سٹیٹ بینک پاکستان نے 2025 کے شروع میں 5 ڈیجیٹل بینکوں کو پائلٹ آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔ حکومت کا ہدف 2028 تک بالغ مالی شمولیت کو 64 فیصد سے بڑھا کر 75 فیصد کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین سے 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں پاکستان کے لیے روانہ

بنگلہ دیش میں فِن ٹیک کا عروج

دوسری جانب بنگلہ دیش میں 176 ملین کی آبادی، 50 فیصد سے زائد غیر بینکڈ بنگلہ دیش میں ڈیجیٹل بینکوں کا خواب اب حقیقت کا روپ اختیار کرنے لگا ہے۔ نومبر 2025 میں 13 بڑی کمپنیوں نے ڈیجیٹل بینک لائسنس کے لیے درخواست دی ہے، جن میں ملک کی سب سے بڑی موبائل فنانشل سروس bKash (82 ملین صارفین)، Banglalink کی پیرنٹ کمپنی VEON، اور جاپان-بنگلہ ڈیجیٹل بینک شامل ہیں۔ حکومت ’’سمارٹ بنگلہ دیش 2041‘‘ وژن کے تحت 2027 تک 75 فیصد لین دین کو ڈیجیٹیلائز کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ ڈاکوؤں نے سی سی ڈی اہلکار کو تشدد کے بعد لوٹ لیا،ہسپتال داخل

نیپال کی ترقی اور چیلنجز

نیپال کا ذکر کریں تو چھوٹے مگر تیز قدم نیپال میں فِن ٹیک سیکٹر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، لیکن موبائل بینکنگ 73 فیصد اور ڈیجیٹل والیٹ 64 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ نیپال راشٹر بینک نے مارچ 2025 میں ڈیجیٹل فنانس انوویشن ہب (فِن ٹیک سینڈ باکس) شروع کیا ہے، جبکہ اکتوبر میں نیشنل پیمنٹ ایکو سسٹم کا ماسٹر پلان بھی شائع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 اگست احتجاج؛ پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

کرپٹو میں پاکستان کی برتری

کرپٹو میں پاکستان سب سے آگے ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش اور نیپال نے کرپٹو کرنسی پر مکمل پابندی لگا رکھی ہے، جبکہ پاکستان کرپٹو ایڈاپشن میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے (Chainalysis 2025 انڈیکس)۔ حال ہی میں پاکستانی اسٹیبل کوئن سٹارٹ اپ ZAR نے مشہور وینچر کیپیٹل فرم Andreessen Horowitz کی قیادت میں 12.9 ملین ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کی۔

نئے چیلنجز اور مواقع

ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاں بھارت فِن ٹیک میں ’’بڑا بھائی‘‘ رہا ہے، وہیں اب پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال مل کر خطے میں ایک نیا، زیادہ متنوع اور مقابلے پر مبنی ڈیجیٹل فنانس منظر نامہ تشکیل دے رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...