گنے کی ٹرالیوں کو اوورلوڈنگ کے الزام میں روکنا ،مقدمات درج کرنا کسانوں کی معاشی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے:  ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ

ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ کی مذمت

بھکر (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے گنے کی موجودہ کٹائی و کرشنگ سیزن کے دوران گنا سپلائی کرنے والی ٹرالیوں کو روکنے، ڈرائیورز و مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج کرنے اور چالان کرنے کے حکومتی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت، پاکستان نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

موٹر وہیکل (ترمیمی) آرڈیننس 2025ء

انہوں نے کہا کہ عین گنے کے سیزن میں موٹر وہیکل (ترمیمی) آرڈیننس 2025ء کا نفاذ کسانوں پر سراسر ظلم ہے۔ گنے کی ٹرالیوں کو اوورلوڈنگ کے الزام میں روکنا اور ان پر مقدمات درج کرنا نہ صرف کسانوں کی معاشی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے بلکہ شوگر ملز کو بروقت گنے کی سپلائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرور شاہدہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر سائنس ٹرسٹ کی لینڈ سائٹ پر تقریب کا انعقاد

وزیراعلیٰ پنجاب کی اپیل

ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری اپیل کی ہے کہ موجودہ گنے کے سیزن (2025-26) کے دوران گنے کی ٹرالیوں کو موٹر وہیکل ترمیمی آرڈیننس کی شقوں سے مکمل استثنیٰ دیا جائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اگلے سیزن تک کسان متبادل اور معیاری ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر لیں گے، مگر اس سیزن میں یکدم پابندی لگانا کسان دشمن اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون کے 11 ویں سپیل کا آج سے آغاز، شدید بارشوں کی پیشگوئی

دوہرا نقصان

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پابندی سے دوہرا نقصان ہو رہا ہے:

  • شوگر ملز کو گنا بروقت نہیں ملے گا جس سے چینی کی پیداوار متاثر ہوگی۔
  • گنے کی کٹائی کے بعد زمین فارغ ہونے پر ربیع کی فصل (خاص طور پر گندم) کی بوائی کا عمل شدید متاثر ہوگا، جس سے قومی غذائی تحفظ کو بھی خطرہ لاحق ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے اہم شہر میں 13 سالہ سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنوانے والی ماں کو گرفتار ، افسوسناک انکشاف

حکومت سے مطالبات

ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گنے کی ٹرالیوں کو استثنیٰ دیا جائے، تمام درج شدہ ایف آئی آرز و چالانز واپس لیے جائیں اور ڈرائیورز کو ہراساں کرنا بند کیا جائے تاکہ کسان پرامن انداز میں اپنی فصل کی سپلائی کر سکیں۔

کسان کی اہمیت

انہوں نے آخر میں کہا کہ ’’کسان پنجاب کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اسے سیزن کے وسط میں مشکلات میں نہیں ڈالا جا سکتا۔‘‘

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...