گورنر راج مسائل کا حل نہیں ہے: سینیٹر ایمل ولی خان
گورنر راج کا مسئلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ گورنر راج مسائل کا حل نہیں ہے, اور گورنر راج کے معاملے سے اے این پی کو دور رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز نے راجگال میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنا دی، 4 خارجی ہلاک
گورنر راج کی مخالفت
روزنامہ جنگ کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہم گورنر راج کی مخالفت کرتے ہیں، جیسا کہ پہلے بھی کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی عدالت نے ٹرمپ کے دیگر ممالک پر لگائے گئے ٹیرف کیخلاف درخواست پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا
چوری شدہ مینڈیٹ کی حقیقت
سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ جو گند کیا ہے اب اسے برداشت کرنا ہوگا, مینڈیٹ چوری کو میں اس وقت گند کا نام دے رہا ہوں۔
غیر جمہوری عمل کی مخالفت
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم کبھی بھی غیر جمہوری عمل کا ساتھ نہیں دیں گے۔








