پارٹی پالیسی کے خلاف ورزی پر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری
تحریک انصاف کا شوکاز نوٹس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے لئے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ 7 روز میں تحریری وضاحت طلب کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے 3200 صحافیوں کو پلاٹس دینے میں بڑی پیش رفت
پی ٹی آئی کی طرف سے نوٹس کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں سیف اللہ ابڑو سے کہا گیا ہے کہ آپ کو ستائیسویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی ہدایت دی گئی تھی۔ پارلیمانی پارٹی کا تحریری فیصلہ پہنچایا گیا کہ کوئی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گا۔ آپ نے پارلیمانی لیڈر کی ہدایت سے بھی انحراف کیا اور ستائیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔
تادیبی کارروائی کی وارننگ
نوٹس کے متن کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کیوں نہ آپ کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کیا جائے؟ 7 روز میں جواب نہ دیا تو پارٹی سربراہ تادیبی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔








