پہلے سرکاری آٹزم اسکول میں داخلے کا آغاز، داخلہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 دسمبر مقرر
آٹزم سکول میں داخلوں کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت پاکستان کی تاریخ کے پہلے سرکاری آٹزم سکول میں داخلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم میں بچوں کے داخلے شروع ہوچکے ہیں۔ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم میں داخلہ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پولینڈ کی لڑکی پاکستان پہنچ گئی
رجسٹریشن کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق آٹسٹک بچوں کے والدین کے لئے آن لائن رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی سہولت دی گئی ہے۔ آٹسٹک بچوں کے والدین autism.punjab.gov.pk پر رجسٹریشن فارم جمع کرا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بینک اسلامی سود سے پاک بینکاری کے ذریعے پاکستان کے مالیاتی منظرنامے کی تشکیلِ نو کے لیے پرعزم
تعلیمی سیکشنز
مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم میں 3 سے 5 سال کے آٹسٹک بچوں کے لیے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سیکشن قائم کیا گیا ہے۔ 6 سے 12 سال کے بچے جونیئر اور 13 سے 16 سال کے بچے سینئر سیکشن میں پڑھیں گے۔
داخلہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ
مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم میں داخلہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔








