پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایچ بی ایل پی ایس ایل کا لندن روڈ شو کروانے کا فیصلہ
ایچ بی ایل پی ایس ایل کا روڈ شو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا روڈ شو لندن کی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، عالمی سرمایہ کار، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی شرکت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس؛ شیریں مزاری سمیت مزید 9 ملزمان پر فردجرم عائد
نئی ٹیموں کی تیاری
پی سی بی کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شامل ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں بیچنے کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ نئی ٹیموں میں برطانوی سرمایہ کاروں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ لندن روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمتِ عملی کی ترویج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام سے پیٹرولیم مصنوعات پر کتنا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
چیئرمین کا بیان
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لارڈز میں روڈ شو پاکستان کرکٹ کی عالمی شناخت کا ثبوت ہے، لندن کا روڈ شو پی ایس ایل کی بین الاقوامی اپیل کو مزید فروغ دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خانہ جنگی، متحد حکومت یا طاقت کا کنٹرول: باغی گروہوں کے قبضے کے بعد شام کا مستقبل کیا ہوگا؟
سی ای او کا بیان
سی ای او پاکستان سپر لیگ سلمان نصیر نے کہا ہے کہ پاکستانی لیگ عالمی فالوونگ اور مضبوط کمرشل ویلیو رکھتی ہے، دو نئی ٹیموں کے اضافے سے سرمایہ کاروں کے لیے بڑے مواقع پیدا ہوں گے۔ پی ایس ایل روڈ شو میں کاروباری شخصیات، ممکنہ فرنچائز مالکان اور شائقین کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔
بین الاقوامی توسیع کا اعلان
پاکستانی لیگ کی عالمی توسیع اور سٹریٹجک پارٹنرشپس کو مزید فروغ دینے کا اعلان کیا گیا۔ 30 سپر فینز کو خصوصی ایونٹ میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔








