پنجاب میں صفائی کے نظام سے جکارتہ سے نیروبی تک تمام ممالک سبق سیکھ رہے ہیں، وزیر بلدیات۔

وزیر بلدیات پنجاب کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِ نگرانی ’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی سے پورے ملک کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ محض آغاز ہے، اس سلسلے کو مرحلہ وار آگے بڑھاتے ہوئے اب ویسٹ ٹو ویلیو فیز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے ’’فوربز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں جس طرح سُتھرا پنجاب کی افادیت کو اجاگر کیا اُس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ ملک جہاں ہر 7 منٹ میں ایک خاتون کی موت ہوتی ہے

جریدے کی رپورٹ کا خلاصہ

وہ ڈی جی پی آر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ’’فوربز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا کہ ’’ستھرا پنجاب‘‘ ایک ہی حکومتی انتظام میں دنیا کا سب سے بڑا صفائی کا نظام ہے جس سے 25 ہزار دیہات اور تمام شہروں کے 13 کروڑ عوام کو صفائی کی معیاری خدمات مہیا کی جا رہی ہیں۔ جریدے نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں صفائی کے نظام سے جکارتہ سے لے کر نیروبی تک تمام ممالک سبق سیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگر ملتان سلطانز کے پیسے بڑھائے تو میں۔۔’ علی ترین نے پی سی بی کو واضح پیغام پہنچا دیا

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ویژن

انہوں نے کہا کہ شروع شروع میں وزیراعلیٰ مریم نواز کو مشورہ دیا گیا کہ اتنے بڑے پیمانے پر صفائی کا سسٹم متعارف کرانے کی بجائے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر مخصوص علاقوں سے آغاز کیا جائے تاہم وزیراعلیٰ کا ویژن قابلِ تعریف ہے کہ انہوں نے تمام شہروں اور دیہات میں صفائی کا یکساں نظام بیک وقت شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ آج الحمداللہ نہ صرف لاکھوں خاندانوں کو روزگار کے بالواسطہ اور بلاواسطہ مواقع ملے ہیں بلکہ ایک نئی مقامی انڈسٹری وجود میں آچکی ہے جو ترقی یافتہ ممالک سے کسی طور پر بھی کم نہیں۔ اللہ کے فضل سے صرف 8 مہینے کی مدت میں پنجاب ایک لیڈر کے طور پر سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں

عالمی معترفیت

وزیراعلیٰ مریم نواز کی برازیل میں حالیہ ماحولیاتی کانفرنس ’’کاپ تھرٹی‘‘ میں شرکت کے موقع پر بھی کئی ممالک نے پروگرام کے ماحول پر مثبت اثرات کا اعتراف کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صرف 8 ماہ میں وہ کچھ کر دکھایا جو گزشتہ 75 برسوں میں نہیں ہوا۔ اب عالمی میڈیا ہماری تعریف کر رہا ہے کہ کس طرح پنجاب ٹرانسفارم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ڈاکٹر عبد القدیر خان کی خدمات قابل تحسین ہیں:خرم نواز گنڈاپور

ویسٹ ٹو ویلیو پروگرام کی تفصیلات

ویسٹ ٹو ویلیو پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ کوڑے کی چھانٹی (سیگری گیشن) کے ذریعے بائی پراڈکٹ بنانے کے لئے اقدامات کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس ضمن میں ہر روز پنجاب بھر میں جمع ہونے والے پچاس ہزار ٹن کوڑے کو بروئے کار لایا جائے گا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع ہونے والے پروگرام ستھرا پنجاب کو 3 آئی ایس او سرٹیفکیٹ بھی مل چکے ہیں۔ یہ پورا نظام اے آئی بیسڈ اور ڈیجیٹائز ہے۔

بلدیاتی انتخابات کی تیاری

ذیشان رفیق نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے صفائی کے اس نظام کو سراہا۔ میڈیا نمائندوں کے سوالات پر انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے ڈی مارکیشن کا عمل جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات ملتے ہی انتخابات کرا دیئے جائیں گے۔ جہاں پرفارمنس ٹھیک نہ ہو، وہاں سخت ایکشن لیا جاتا ہے اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...