اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے 2 لڑکیوں کی ہلاکت کا کیس، جج کے کم عمر بیٹے کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا گیا
اسلام آباد میں ہائی کورٹ کے جج کے بیٹے کا کیس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد آصف کے کم عمر بیٹے کو تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو نوجوان لڑکیوں کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔
عدالتی کارروائی
ڈان نیوز کے مطابق عدالتی مجسٹریٹ شائستہ خان نے پولیس کی درخواست پر جسمانی ریمانڈ کا حکم جاری کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے، جس میں ملزم کی میڈیکل رپورٹ کی تصدیق، گاڑی کا معائنہ اور عینی شاہدین کے بیانات شامل ہیں۔ ریکارڈ اور پولیس کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے مزید تفتیش کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔








