روس کی نیوز ایجنسی ’’روسِیا سیگوڈنیا ‘‘ اور ’’پاکستان آبزرور‘‘ کے درمیان میڈیا تعاون اور عوامی روابط کو مضبوط کرنے کا معاہدہ

پاکستان اور روس کے درمیان میڈیا تعاون کا معاہدہ

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) دنیا کی سب سے بڑی نیوز ایجنسیوں میں شمار ہونے والی روس کی ریاستی نیوز ایجنسی روسِیا سیگوڈنیا (جس کے تحت RIA نووستی اور سپوٹنک کام کرتی ہیں) اور پاکستان کی معروف انگریزی اخبار ’’پاکستان آبزرور‘‘ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔ یہ معاہدہ میڈیا تعاون کو فروغ دینے، نیوز مواد کا تبادلہ کرنے، جعلی خبروں (misinformation) کا مقابلہ کرنے اور پاک، روس کے عوامی سطح پر روابط کو مضبوط بنانے کے لئے ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بہنوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، خاندانی ذرائع

دستخط کی تقریب

یہ معاہدہ ’’روسِیا سیگوڈنیا‘‘ کی انٹرنیشنل کوآپریشن ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر، واسِلی پوشکوف اور ’’پاکستان آبزرور‘‘ کے چیئرمین اینڈ ایڈیٹر ان چیف، فیصل زاہد ملک نے کیا۔ دستخط کی تقریب روس کے سفارتخانے اسلام آباد کے پریس اتاشی، ایگور کولِسنیکوف اور ’’پاکستان آبزرور‘‘ کی سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ ابراہیم ملک کی موجودگی میں ہوئی۔ فریقین نے دوطرفہ میڈیا روابط کی اہمیت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

مواد کا تبادلہ اور سرگرمیاں

اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے انگریزی، عربی اور چینی زبانوں میں مواد کا تبادلہ کریں گے، جبکہ مشترکہ سیمینارز، ورکشاپس، پریس کانفرنسز اور انفارمیشنل ایونٹس کا انعقاد بھی شامل ہے۔ یہ اقدام جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے اور درست معلومات کی ترویج کے لیے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے، جو موجودہ عالمی حالات میں دونوں ممالک کے لیے ایک چیلنج ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...