الیکشن کمیشن کا طلال چوہدری کے خلاف کیس کا حکم نامہ جاری
الیکشن کمیشن کا حکم نامہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے باولر نے ایسی گیند کروا دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
طلال چوہدری اور بلال بدر کی پیشی
حکم نامے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ طلال چوہدری اور بلال بدر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور معذرت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا بڑا بل منظور، امریکہ میں مقیم لاکھوں بھارتیوں کو اربوں کے نقصان کا خدشہ
جواب دہی اور استثنیٰ
حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں جوابدہ کمیشن کے سامنے ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرایا۔ الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے مطابق دونوں کو اگلی حاضری سے استثنیٰ دیا جاتا ہے۔
کیس کی سماعت کی تاریخ
حکم نامے میں الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کی جاتی ہے، 18 دسمبر کو کیس پر دلائل ہوں گے۔








