الیکشن کمیشن کا طلال چوہدری کے خلاف کیس کا حکم نامہ جاری
الیکشن کمیشن کا حکم نامہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے 27ویں آئینی ترمیم تھوڑے بہت رد و بدل اور ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ منظور کر لی جائے گی، مجیب الرحمان شامی
طلال چوہدری اور بلال بدر کی پیشی
حکم نامے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ طلال چوہدری اور بلال بدر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور معذرت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اچھا وقت بہت مختصر ہوتا ہے، میرا مقصد ملک کے لیے ٹرافی جیتنا ہے جس کے لیے بہت محنت کر رہا ہوں،بابراعظم
جواب دہی اور استثنیٰ
حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں جوابدہ کمیشن کے سامنے ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرایا۔ الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے مطابق دونوں کو اگلی حاضری سے استثنیٰ دیا جاتا ہے۔
کیس کی سماعت کی تاریخ
حکم نامے میں الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کی جاتی ہے، 18 دسمبر کو کیس پر دلائل ہوں گے۔








