لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے ساتھ سی سی ڈی کے 9 مبینہ مقابلے، زیر حراست 9 ملزمان ہلاک

لاہور میں منشیات فروشوں کے ساتھ مقابلے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے ساتھ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے 9 مبینہ مقابلوں میں زیر حراست 9 ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقوں گرین ٹاؤن، کاہنہ، سول لائنز، کینٹ، ماڈل ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن میں سی سی ڈی منشیات کے ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جارہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لیے فائرنگ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ: پاکستان نرسنگ کونسل کی صدر فرزانہ ذوالفقار کی تعیناتی کا فیصلہ کالعدم قرار

پولیس کی جوابی کارروائی

پولیس کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران زیر حراست 6 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، مرنے والے ملزمان میں فرید، محسن، آصف، فاروق، رمضان اور وسیم شامل ہیں۔

دیگر واقعات

حویلی لکھا میں مبینہ مقابلے میں منشیات فروش پرویز عرف بگی مارا گیا، ملزم کے قبضے سے پستول، موٹر سائیکل اور چرس برآمد ہوئی، ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ شیخوپورہ میں بھی مبینہ مقابلے میں منشیات فروش نثار عرف ٹونڈا ہلاک ہو گیا جب کہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے، ملزم 40 سے زائد منشیات کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق ننکانہ صاحب میں مبینہ مقابلے میں مطلوب منشیات فروش اعجاز عرف ججی مارا گیا، ملزم منشیات کے 7 مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...