میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روک دی، امید ہے روس یوکرین جنگ بھی جلد ختم ہو جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ کا کابینہ اجلاس میں بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ 10 ماہ میں 18 ٹریلین کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں پاکستانی زائرین کی مدد اور واپسی کیلئے سفارتی مشن متحرک
معاشی صورتحال
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ میں مہنگائی کم ہوئی ہے اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے۔ ملک کی تاریخ کی بدترین مہنگائی وراثت میں ملی اور وہ پٹرول کی قیمت کو 2 ڈالر فی گیلن تک لے جا سکتے ہیں۔ ہم نے دوائیوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کی ہے اور میری ٹیم نے 800 فیصد تک ادویات کی قیمتیں کم کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمد وسیم نے انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
جنگوں کا خاتمہ
انہوں نے کہا کہ میں نے 9 ماہ میں 8 جنگیں روکوائیں ہیں، اور اب صرف ایک جنگ رہ گئی ہے۔ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوانے میں بھی کردار ادا کیا۔ امید ہے کہ روس یوکرین جنگ بھی جلد رک جائے گی۔ ہم نے محکمہ دفاع کا نام بدل کر محکمہ جنگ رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قونصل جنرل خالد مجید کے اعزاز میں الوداعی تقریب، سفیر احمد فاروق شریک
نوبل انعام کی توقعات
جب بھی میں کوئی جنگ ختم کرتا ہوں، لوگ کہتے ہیں کہ مجھے نوبل انعام ملے گا۔ اب لوگ کہتے ہیں کہ اگر میں نے روس-یوکرین جنگ ختم کرا دی تو مجھے نوبل انعام ملے گا۔ میں ان معاملات میں لالچی نہیں بننا چاہتا۔
روس-یوکرین جنگ کی پیچیدگیاں
انہوں نے مزید کہا کہ روس-یوکرین جنگ 9ویں جنگ ہوگی جو میں رکواؤں گا۔ اس جنگ کی صورتحال آسان نہیں ہے اور اس میں بہت سی پیچیدگیاں ہیں۔ گذشتہ ماہ اس جنگ میں 27 ہزار لوگ مارے گئے۔ ریاست لوزیانا اور نیوآورلینز میں نیشنل گارڈز تعینات کیے جائیں گے۔








