وزیراعلیٰ پنجاب امام مسجد صاحب کے لیے اعزازیہ کارڈ کی منظوری
وزیراعلیٰ پنجاب کی نئی پہل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن): “وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کی منظوری دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرنے کے لئے صدر مملکت کو سمری ارسال
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ فروری 2026ء تک اعزازیہ کارڈ کے اجراء کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی، یکم جنوری سے ادائیگی ہوگی، اور پہلی مرتبہ پے آرڈر دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں 5 دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر
ادائیگی کا نظام
یکم فروری سے ”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 52 ویں کامن کے ٹرینی افسران کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ
رجسٹریشن اور اخلاقی ضوابط
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے۔ پنجاب بھر میں آئمہ کرام کے 62994 رجسٹریشن فارم وصول ہو چکے ہیں جبکہ تصدیق کا عمل جاری ہے۔ ملک و قوم کے مفادات کے خلاف اور اخلاقی یا مالی جرائم میں ملوث امام مسجد کا اعزازیہ بند کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا اقدام، پنجاب فاریسٹ ایکٹ میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری
مسجد اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں
صوبے بھر میں مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ، 29 اگست تک بولیاں طلب
اسسٹنٹ کمشنروں کی ہدایات
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہر ماہ آئمہ کرام کو مدعو کر کے میٹنگ کی ہدایت کر دی جبکہ حساس ایریا میں مسلسل کومبنگ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: سلطنت فارس کی 2500 سالہ تاریخ اور ایران کی آخری ملکہ کی سالگرہ کے موقع پر یحییٰ خان کی بے چینی
قانون سازی کی ضرورت
اجلاس میں سیف سٹی کیمروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر سخت کارروائی کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا۔
جرائم پیشہ افراد کی نگرانی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فورتھ شیڈول جرائم پیشہ افراد کی ڈیجیٹل نگرانی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کے خلاف آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم بھی دیا۔








