سبی میں زلزلے کے جھٹکے، شہری شدید خوف و ہراس کا شکار
سبی میں زلزلے کے جھٹکے
سبی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے باعث شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: 14 سالہ جواد کے اعضاء نے 5 زندگیاں روشن کر دیں
زلزلے کی شدت اور گہرائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سبی سے 50 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بہت سے ممالک جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کیلئے تیار ہیں: خواجہ آصف
متواتر زلزلے
خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے سبی میں حالیہ کچھ دنوں میں بار بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں، جمعرات کے روز بھی سبی میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 3 اور گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سبی سے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
پچھلے زلزلے کی معلومات
اس سے کچھ روز قبل بھی ضلع سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر جبکہ مرکز سبی سے 60 کلو میٹر دور شمال مشرق میں تھا。








