امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستوں کو روک دیا،نیویارک ٹائمز کا دعویٰ
امریکا نے تارکین وطن کی درخواستیں روک دیں
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی جانب سے دائر کردہ امیگریشن درخواستوں کو روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سابق ساس اور جمیعہ کی والدہ لیڈی انیبل گولڈ سمتھ کا انتقال ہو گیا
روکی گئی درخواستوں کی تفصیلات
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، روکی گئی درخواستوں میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی، بھارتی فوجی تنصیبات نشانے پر، وزیر دفاع خواجہ آصف کا دبنگ بیان
پابندی کا اطلاق کرنے والے ممالک
رپورٹ کے مطابق، پابندی کا اطلاق ان ممالک کے شہریوں پر ہوتا ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز سے سٹیٹس حاصل کرنے پر روکا تھا۔
امیگریشن درخواستیں روکنے والے ممالک میں افغانستان، صومالیہ، ایران، لیبیا، میانمار، سوڈان، ترکمانستان، یمن اور دیگر شامل ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں کے تمام کیسز کی حتمی منظوری یا مسترد کرنے کے فیصلے روک دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہیرڈز کے سابق ارب پتی مالک کے بھائی پر جنسی تشدد کے الزامات: ‘وہ مجھے اپنے بھائی کے ساتھ بانٹ رہے تھے’
اہم واقعات کا پس منظر
واضح رہے کہ یہ اقدام گزشتہ ہفتے ایک افغان شہری کی جانب سے نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اٹھایا گیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے اہلکار پر حملے کے بعد سخت ترین امیگریشن اقدامات کا اعلان کیا۔
سکیورٹی سختی میں اضافہ
حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ادارے مہاجرین خاص طور پر افغانستان سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی سکریننگ اور آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی مزید سخت کر رہے ہیں۔








