کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، مشتعل ہجوم نے ڈاکو کو تشدد کر کے زندہ جلا ڈالا
واقعہ کا پس منظر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کے بعد مشتعل عوام نے ڈاکو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر آگ لگا دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کی تاریخ کا سب سے مہنگا طلاق کا مقدمہ دائر، ایک ارب درہم کا مطالبہ
قتل کا واقعہ
گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود سیکٹر سیون ایف بلوچ گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر عبدالحنان نامی شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔ واقعے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے ایک پول کے ساتھ باندھ کر آگ لگا دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت بیروزگاروں کا ملک بن گیا، 10 کروڑ نوجوانوں نے مایوس ہو کر کام کی تلاش ہی ترک کردی
تشدد کی تفصیلات
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل ہجوم نے ڈاکو کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ غفلت برتنے پر ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن یوسف مہر کو معطل کر کے ہیڈ کوارٹر ویسٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد کے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو مردان میں قتل کر دیا گیا
مقدمات کا اندراج
پولیس کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 3 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پہلا مقدمہ شہری عبدالحنان کے قتل کا ہے، جو اس کے سسر گل محمد خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل اور ڈکیتی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی (ف) کے ارکان قومی اسمبلی کے لیے ’’ہدایت نامہ‘‘ جاری کردیا
غیر قانونی اسلحہ اور مزید مقدمات
دوسرا مقدمہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے کا ہے، جبکہ تیسرا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں 30 سے 35 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ درج مقدمے کے تحت ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ساجد ولد زرین داد کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان کی شناخت
پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل فون سے بنی ویڈیوز سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔








