دنیا میں بڑھتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں،اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم کی بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں بڑھتے تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ اسرائیل نے غزہ میں انسانیت کا قتل عام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2024-25 میں چینی برآمد کرنے والی شوگز ملز کی فہرست منظر عام پر
بھارت کا یکطرفہ اقدام
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ؛عدالت نے ای چالان کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی
خطرناک صورت حال
انہوں نے کہا کہ مئی میں پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہو سکتی تھی۔ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے اور عالمی معاشی منظرنامہ تبدیل ہو رہا ہے۔
پاکستان کی حمایت
اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنوبی ایشیا میں سکیورٹی کا منظرنامہ پیچیدہ ہے۔








