ارشد شریف سوموٹو کیس؛ عدالت نے کارروائی کے دائرہ اختیار پر معاونت طلب کرلی
اسلام آباد میں ارشد شریف سوموٹو کیس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ارشد شریف سوموٹو کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے کارروائی کے دائرہ اختیار پر معاونت طلب کرلی۔ صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات میں اب تک کی پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کہاں کہاں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
عدالت کی جانب سے سوالات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بتایا جائے اب تک کی تحقیقات میں کیا پیشرفت ہوئی ہے؟ عدالت نے کہا کہ بتایا جائے ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کے لیے قانونی طور پر کیا ہوسکتا ہے؟ کیا 27ویں ترمیم کے بعد آئینی عدالت سوموٹو کارروائی چلا سکتی ہے؟ دونوں جانب کے وکلا قانونی نکتہ پر معاونت کریں۔
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے کہا کہ عدالتی کارروائی کو ریگولیٹ کرنے کے ساتھ دائرہ اختیار کو بھی دیکھنا ہے، آئینی عدالت میں کیس سماعت کے بغیر تو نہیں چل سکتا۔ وکیل نے کہا کہ کورٹ فیصلہ موجود ہے، آئینی عدالت سوموٹو کارروائی آگے بڑھا سکتی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی کردی۔








