پی آئی اے کی نجکاری کیلئے وسط دسمبر کی تاریخ مقرر
پی آئی اے کی نجکاری کا عمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے کی نجکاری کے لیے وسط دسمبر کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امداد کے لیے جمع افراد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 11 فلسطینی شہید
وزیراعظم کی میزبانی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اس سلسلے میں وزیراعظم آج پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کی میزبانی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ روڈز کی تعمیر ومرمت کا کام شروع، ٹیمیں متحرک، بھاری مشینری پہنچا دی گئی
نجکاری کے اقدامات
پاکستان بلآخر قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی طویل عرصے سے زیر انتظار نجکاری کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے اور بولی جمع کرانے کا مرحلہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹ مومن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکولز کی تعطیلات میں مزید 3 روز کی توسیع
وزیراعظم ہاؤس میں تقریب
باخبر حکام نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسی سلسلے میں تمام پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کو آج (بدھ) وزیراعظم ہاؤس میں ایک ظہرانے پر مدعو کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان، انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس تک گر گیا
حکومت کی کمٹمنٹ
حکام کے مطابق یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ حکومت اس تاریخی معاملے کو مکمل کرنے کے لیے اپنی اب تک کی سب سے مضبوط کمٹمنٹ ظاہر کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بزنس کونسل دبئی کے زیر اہتمام سپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد
بولی کا شیڈول
بولی کا عمل 12 سے 15 دسمبر 2025 کے درمیان متوقع ہے، ظہرانے کے دوران وزیر اعظم سے توقع ہے کہ وہ پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کا شکریہ ادا کریں گے اور اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور قابلِ پیش گوئی کاروباری ماحول کو برقرار رکھتے ہوئے اسٹریٹیجک شعبوں میں اصلاحات جاری رکھے گی۔
مشیر برائے نجکاری کی کردار
وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے قومی پرچم بردار ائیرلائن کی فروخت کے لیے بڑے کاروباری گروپس کو ساتھ لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔








