پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں متحدہ عرب امارات کا 54 واں “عید الاتحاد” منایا گیا

54th Eid Al-Ittihad Celebrated in Dubai

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں عرصہ دراز سے کام کرنے والی دو پاکستانی صحافتی تنظیموں پا کستان جرنلسٹس فورم (PJF) اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) نے متحدہ عرب امارات کا 54 واں "عید الاتحاد" پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں منایا۔ عید الاتحاد کی تقریب میں قونصلیٹ سٹاف، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ارکان، بزنس مینوں، پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: یہ امر کسی شک و شبہ سے بالا تر ہے کہ آج کے کراچی کے حالات ماضی کا ورثہ ہیں لیکن یہ تعین بھی ہونا چاہئے کہ مسائل کس نے چھوڑے تھے؟

Notable Attendees

تقریب میں شرکت کرنے والوں میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی سے قونصلر جام عبداللہ، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی سے نعیم رسول، داؤد شریف، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے فاؤنڈر سید مدثر خوشنود، صدر خالد ملک، جنرل سیکرٹری انصر اکرم، پاکستان جرنلسٹس فورم (PJF) کے صدر طاہر منیر طاہر، سینئر نائب صدر سعدیہ عباسی، مظفر رضوی، اشفاق احمد (ARY) اور پاکستانی بزنس کمیونٹی سے چودھری محمد اشرف گل، ذوالفقار علی مغل، طلحہ اور دیگر کمیونٹی کے افراد شامل تھے۔
تقریب میں شامل متذکرہ شرکاء نے متحدہ عرب امارات کے 54 ویں "عید الاتحاد" کی مناسبت سے تقاریر کیں اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: طالب علم زیادتی کیس؛ ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

Strengthening Ties

مقررین نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے آپسی تعلقات دیرینہ اور مضبوط ہیں جن میں روز بروز پائیداری اور مزید طاقت آ رہی ہے۔ ہم حکومت امارات کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہمیں یہاں کام کرنے کا پر سکون اور محفوظ ماحول فراہم کیا۔ مقررین نے امارات میں مقیم پاکستانیوں سے کہا کہ وہ میزبان ملک کے قوانین کی پاسداری کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا مظاہرہ کریں۔

A Tribute to Journalism

دوران تقریب پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے صدر خالد ملک کو خلیج ٹائمز میں مسلسل 47 سال صحافتی خدمات انجام دینے پر اعزازی شیلڈ دی گئی۔ شرکائے تقریب نے خالد ملک کو مبارکباد پیش کی اور اعزازی شیلڈ دینے پر پاکستان جرنلسٹس فورم (PJF) کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خالد ملک، سید مدثر خوشنود اور انصر اکرم نے کہا کہ امارات کے 54 ویں "عید الاتحاد" کے موقع پر دو صحافتی تنظیموں نے مل کر اس جشن کو منا کر اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ امارات میں کام کرنے والے صحافی مثبت اور متحد ہیں۔ ہم آئندہ بھی مختلف تقریبات ایک پلیٹ فارم سے مل کر منائیں گے تاکہ آپسی اتحاد کو فروغ ملے۔
"عید الاتحاد" کے موقع پر تقریب میں شریک تمام لوگوں نے مل کر کیک کاٹا، خوشی کا اظہار کیا، امارات کے شہریوں اور حکمرانوں کے لئے دعائے خیر کی اور پاکستان و امارات کے ما بین تعلقات کی خوشگواری کے لیے دعا کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...